Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارہ حادثہ، جاں بحق 70 افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے

شائع 31 مئ 2020 01:45pm

محکمہ صحت کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے ستر افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جبکہ سولہ ناقابل شناخت میتیں اب بھی ایدھی سردخانے اور آٹھ میتیں چھیپا کے سردخانے میں موجود ہیں۔ 

یرولوجی لیب کو حادثے کا شکار مسافروں کے لواحقین کے سڑسٹھ  نمونے موصول ہوئے ہیں۔ جبکہ حادثے میں مرنے والے افراد کے انہتر نمونے وصول ہوئے ہیں۔ جن میں سے سینتیس ڈی این اے رپورٹس پولیس کوارسال کی جاچکی ہیں۔

بین الاقوامی مرکز برائے حیاتیاتی و کیمیائی علوم کے مطابق ڈی این اے کا عمل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔